پنجاب حکومت اور نجی اسکول مالکان میں مذاکرات کامیاب
لاہور: پنجاب حکومت اور نجی اسکول مالکان میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔کل سے پنجاب بھر کے تمام اسکولز کھول دئیے جائیں گے۔
لاہور میں نجی اسکول مالکان سے پنجاب حکومت کے وفد کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔جس میں اسکول اونرز نے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق کئی تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شہر کے بارہ بڑے سکول مالکان کے تحفظات کو سنا اور مذاکرات کے ذریعے تحفظات کو دور کردیا۔ پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کے مطابق حکومت کی جانب سے فیسوں کے معاملے سمیت دیگر تمام معاملات پر مالکان کے تحفظات دور کردئیے گئے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔