عزیر بلوچ کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمے کی درخواست

شائع 01 فروری 2016 04:26pm

uzair_image

اسلام آباد:عزیر بلوچ کے خلاف عدالت عظمیٰ یا مناسب ہو تو فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف سپریم کورٹ یا عدالت عظمیٰ کے حکم سے فوجی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت کی جائے۔

سپریم کورٹ کا سینئر جوڈیشل آفیسر روزمرہ کی سماعت کا مکمل ریکارڈ مرتب کر کے سپریم کورٹ کو رپورٹ دے ، جس نے عزیر بلوچ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ا±ن کے ناموں کا مکمل ریکارڈ طلب اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں بھی سپریم کورٹ کے سینئر جوڈیشل آفیسر کو حصہ بنایا جائے۔
درخواست میں قائم علی شاہ، چوہدری نثار، شرجیل میمن اور عبدالقادر پٹیل سمیت اکیس افراد کو درخواست میں فریق بنایا ہے۔