وزیر مملکت عابد شیر علی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی نوید

شائع 01 فروری 2016 06:20pm

abidshher_imae

لاہور :وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایک بار پھر دو ہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کی نوید سنادی۔ کہتے ہیں پچھلی حکومتوں نے بجلی کی طلب پوری کرنے کیلئے کسی منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا۔

لاہور میں گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتےہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے،شور مچانے والے صبر کریں،دوہزار اٹھارہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا سال ہوگا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں دو ہزار پندرہ مالی لحاظ سے بہترین سال رہا،ملک بھر میں بجلی کے بلوں کے نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی۔