وزیرا علی سندھ اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

شائع 01 فروری 2016 06:23pm

supreme_image

اسلام آباد:چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے چیف الیکشن کمشنراور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ، جبکہ درخواست گزار نے چار فروری تک سماعت کیلئے بھی درخواست دے دی۔
سپریم کورٹ میں درخواست گزار محمود اختر کی چیف الیکشن کمشنراور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف توہین عدالت کی دو علیحدہ علیحدہ دائر کردہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا تھا کہ وکلاءحضرات الیکشن کمیشن کیخلاف عدالتوں سے فیصلے لے کرآتے ہیں، الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، یہاں ہم جھک مارنے نہیں بیٹھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا تھا کہ پہلے ججز کے فیصلے بولتے تھے اب ججز بولتے ہیں۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے دونوں درخواستیں سماعت کیلئے موذوں قرار دیتے ہوئے مقرر کردیں جس پر درخواست گزار محمود اختر نے سماعت کیلئے چار فروری کی درخواست دیدی۔