ویرات کوہلی نے دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا
بھارت کی قومی اور آئی پی ایل کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔
تاہم آج کل ایک خبر گردش کررہی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ کی جانب سے 11 کروڑ کی اسپانسرشپ آفر کی گئی جسے ویرات کوہلی کی وجہ سے ٹھکرانا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کرنا تھا جسے انہوں نے منع کردیا۔ ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے اسپانسرشپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔
ویرات کوہلی اور دپیکا پاڈوکون کے درمیان کوئی ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور کے کانٹریکٹ کے مطابق فرینچائز سے منسلک کوئی بھی کھلاڑی کسی دوسرے سلیبریٹی کے ساتھ اشتہار میں کام نہیں کرسکتا۔
آر سی بی کے کپتان کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے سلیبریٹی کے ساتھ کام کرنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کی کچھ شرائط آئی پی ایل کانٹریکٹ کے مخالف ہیں۔
اس حوالے سے آر سی بی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، ہمیں بہتر آفر وصول ہوئی جس کی وجہ سے ہم نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔