سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی طے

شائع 24 مارچ 2018 03:24pm

sonamimage

رپورٹس کے مطابق اب سونم کپور اور آنند اہوجا مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔ اور دونوں کی شادی بھی انوشکا اور ویرات کی طرح ہی بیرون ملک سوئٹزرلینڈ میں ہوگی ۔

سونم کپور اور آنند آہوجا نے بھی اپنی شادی کے لئے وینیو کیلئے جنیوا کو ہی منتخب کیا ہے۔ اگر اس جوڑے کی مقبولیت کو دیکھا جائے تو یہ کہنا بےجا نہ ہوگا دونوں کی شادی میں فلمی ستارے بھرپور شرکت کریں گے۔

شادی کے انتظامات کرنیوالے ویڈنگ پلانرز کی ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ شادی کیلئے تاریخ اور وینیو بھی منتخب کرلیا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک روانگی کیلئے بڑے پیمانے پر ٹکٹیں بک کی جارہی ہیں اور شادی میں دعوت کیلئے انیل کپور ذاتی طور پر فون کرکے مہمانوں کو دعوت دے رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شادی روایتی ہندووں کے رسم و رواج کے مطابق کی جائیگی تاہم اس سے پہلے منگنی ، پھر سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سونم کپور کا شمار بولی وڈ سلیبریٹی کے طور پر ہوتا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ کس طرح کسی بھی سلیبریٹی کا بیان نجی زندگی پر بات کرنے کے بعد توڑ مروڑ کر پیش کیا جاسکتا ہے، اسلئے انہوں نے کبھی بھی بوائے فرینڈ آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ اس وقت تک برقرار رہا جب تک آنند ان کے انسٹاگرام پر تصویروں کے ذریعے لوگوں کے سامنے آنا شروع نہ ہوگئے۔

آنند کا شمار بھارت کے مشہور کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ ڈیزائنر جوتوں کی برآنڈ کے مالک ہیں۔

Source: indian express