بولی وڈ کو خیرباد کہنے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے 5 اداکار

شائع 02 اپريل 2018 06:58am

bolly-wood

بولی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جو کچھ عرصہ انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد انڈسٹری چھوڑ کے چلے گئے۔ ان میں کچھ ایسے ہیں جو یہاں کامیاب ہوئے اور کچھ اداکار خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے ان اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد کسی اور کام میں انڈسٹری سے ذیادہ کامیابی حاصل کی۔

ڈینو موریا

ڈینو موریا مشہور فلم 'راز' میں جلوہ گر ہوئے۔ کچھ مزید فلمیں کرنے کے بعد انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی۔ اب وہ 'کریپ اسٹیشن کیفے' نامی ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔ ان کا یہ ریسٹورنٹ کامیاب ترین کاروباروں میں سے ایک ہے۔

Dino Morea.

ٹوئنکل کھنّا

فلم 'میلا' ٹونکل کھنّا کی آخری فلم تھی۔ اس کے بعد وہ ایک معروف مصنفہ بن گئیں۔ اس کے علاوہ ٹوئنکل اِنٹیریئر ڈیزائینِنگ کے شعبے میں بھی کامیاب ہوئیں۔

Twinkle Khanna.

کِم شرما

سپر ہٹ فلم 'محبتیں' کی اداکارہ کِم شرما اداکاری میں کچھ خاص نام نہیں بنا سکیں۔ چناچہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت کِم کینیا میں رہائش پذیر ہیں اور بڑی کامیابی کے ساتھ 'لیازن' نامی گرومِنگ سینٹر چلا رہی ہیں۔

Kim Sharma.

دیپانیتا شرما

دیپانیتا شرما بھی ایک سپر ماڈل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے بھی اداکاری میں اپنی قسمت آزمانی چاہی مگر بری طرح ناکام رہیں۔ انہوں نے بولی وڈ کو خیر بعد کہہ کر تقریبات کے انتظام کا کاروبار شروع کیا اور کامیاب رہیں۔

Dipannita Sharma.

کمار گورو

کمار گورو نے کیریئر کی آغاز میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو کافی مطمئن کیا۔ لیکن پھر ان کی فلمیں فلاپ پر فلاپ ہوتی گیئں۔ اس لئے انہوں نے اداکاری چھوڑ کر ٹریول بزنس شروع کردیا۔

Kumar Gaurav.

Thanks to Laughing Colours