اہم مواقع پر یہ 5 کھانے ہرگز آرڈر نہ کریں

شائع 04 اپريل 2018 06:36am

Untitled-1

دفتر کے کولیگ اور اکثر دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے جانا ایک خوشگوار موقع ہوتا ہے، جس میں آپ اپنی من پسند ڈش بھی آرڈر کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات آپ ایسی ڈش آرڈر کردیتے ہیں جو آپ کو پریشانی میں بھی ڈال سکتی ہے۔

ایسی پریشانی سے بچنے کیلیے اہم مواقع پر ان 5 ڈشوں کے انتخاب سے گریز کریں۔

جھینگا

Image result for Prawns and crab dish

آفس باس یا اہم دوستوں کے ساتھ لنچ پر جانے کے لیے جھینگے یا کیکڑے کا ہر گز انتخاب نہ کریں، کیونکہ یہ بآسانی نہیں کھایا جاسکتا اور اسے آرڈر کرکے آپ صرف اپنے کھانے کی ٹیبل کو گندا ہی کریں گے۔ جو آپ کے لیے شرمندگی کا سبب بن سکتا ہے۔

جمبو سوشی رول یا جمبو برگر

Image result for eating jumbo burger

نارمل رول اور برگر چاہے وہ چکن ہو یا بیف، باآسانی اور شوق سے کھایا جاتا ہے اور اکثر لوگ لنچ پر آردڑ بھی کرتے ہیں۔ لیکن اگر اسی برگر کا سائز دگنا بلکہ تین یا چار گنا بڑھا دیا جائے تو اس کی ایک بائٹ لینے کے لیے آپ مشکل میں پڑ جائیں گے۔ اس طرح کے برگر کو کھانے کے لیے کئی حصوں میں تقسیم کرنا ہوگا، جس سے صرف گندگی پھیلے گی اور آپ کو کھانے میں بھی مزہ نہیں آئے گا، جبکہ سامنے والا بھی آپ کو دیکھ کر اکتا سکتا ہے۔

پیسٹو یا اسپینچ

Related image

اس ڈش کو بزنس لنچ پر آرڈر کرکے آپ صرف اپنی پریشانی میں اضافہ کریں گے، کیونکہ پالک سے بنی یہ ڈش آپ کے دانتوں میں پھنس سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو پیسٹو کھانے کا شوق کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔ جب کہ اس ڈش کو کسی کے سامنے کھانے میں آپ کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کمچی یا مچھلی

Image result for kimchi

کمچی ایک کورین ڈش ہے جس کی بدبو انتہائی تیز ہوتی ہے۔ یہ ساتھ بیٹھے شخص کو ناگوارا گزرسکتی ہے اور ایسے ہی مچھلی کی بدبو بھی انتہائی تیز ہوتی ہے، حالانکہ مچھلی فرائی ہونے کے بعد اس کی تمام تر بدبو خوشبو میں تبدیل ہوجاتی ہے، مگر پھر بھی بہت سے لوگ اس پسند نہیں کرتے۔ لہٰذا اہم مواقع میں اسے آرڈر کرنے سے بھی احتیاط کریں۔

اسپیگھٹی یا سوپ / کیچپ

Image result for spaghetti soup

یہ وہ ڈشز ہیں جنہیں بہت احتیاط سے کھانا پڑتا ہے اور تھوڑی سے بے دھیانی بھی آپ کے کپڑوں کو داغ دار بناسکتی ہے۔ اس لیےاگر ایسا ہوا تو یہ عمل آپ کو بھری محفل میں شرمندہ کرنے کے لیے کافی ہے۔

اگر آپ بزنس لنچ میں اپنی عزت قائم رکھنا چاہتے ہیں اورکھانے کے معاملے میں خود کو بہت مہذب دکھانا چاہتے ہیں، تو ان تمام ڈشز سے دور رہیں۔ ورنہ یہ آپ کو بھری محفل میں شرمندہ کرنے کے لیے کافی ہوں گی۔