سیف علی خان اپنے ڈرائیور پر برس پڑے
گزشتہ روز اداکار سیف علی خان کالے ہرن کیس کے فیصلے کی سماعت میں شرکت کے لئے جودھ پور کے لئے روانہ ہوئے۔ سیف علی خان کو جودھ پور ائیر پورٹ کے باہر اپنی گاڑی میں اس وقت سوار ہوتے دیکھا گیا جب صحافیوں نے ان پر سوالوں کی بونچھاڑ کردی۔
ایک نیوز ایجینسی کی شائع کردہ ویڈیو میں چھوٹے نواب سیف علی نے سوالوں سے پریشان ہو کر غصّے میں اپنے ہی ڈرائیور کو شیشے اوپر کرنے اور گاڑی ریورس کرنے کو کہا۔
'!شیشہ اوپر کرو اور ریورس کر لو ورنہ پڑے گی ایک'
#WATCH: Actor Saif Ali Khan outside Jodhpur Airport says 'sheehsa upar karo aur reverse kar lo warna padegi ek' to his driver when he was being asked questions by reporters. Jodhpur Court will deliver verdict in blackbuck poaching case tomorrow. pic.twitter.com/n6AYIcHgY8
— ANI (@ANI) April 4, 2018
سنہ 1998 میں اداکار سلمان خان کے خلاف دائر ہونے والے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کا آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سلمان خان پر فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے دوران دو کالے ہرنوں کے شکار کا الزام ہے۔ مقدمے میں سیف علی خان، تبّو اور سونالی باندرے بھی ملزم ٹہرائے جاتے ہیں۔
Thanks to TOI
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔