پاکستانی اداکارہ صباء قمر 34 برس کی ہوگئیں

معروف پاکستانی اداکارہ صباء قمر آج اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 'میں عورت ہوں' سے کیا۔ صباء قمر 5 اپریل 1984 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔
صباء کو پاکستانی انڈسٹری کی سب سے زیادہ چنچل اور پھرتیلی اداکارہ مانا جاتا ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے اپنا بولی وڈ ڈیبیو فلم 'ہندی میڈیم' سے کیا۔

پاکستان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھارت میں بھی بے حد سراہا گیا۔ فلم 'ہندی میڈیم' میں انہوں نے عرفان خان کے مخالف اداکاری کی تھی۔
صباء قمر نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈرامے 'باغی' میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

ان کی بہترین فلموں میں آئینہ، منٹو اور لاہور سے آگے شامل ہیں، اداکارہ اب تک ہم، لکس اسٹائل اور فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔