احتجاج کا فائدہ عزیربلوچ کیس کوہوگا،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 04 فروری 2016 08:11am

rasheed00000000

کراچی :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے احتجاج سے فائدہ عزیربلوچ کیس سے پریشان ہونیوالوں کو ہوا ہے۔عاصم حسین کی طرح عزیر بلوچ کا کیس بھی خراب کیا جارہاہے۔

آج نیوز کے پروگرام ڈائیلاگ ٹونائٹ ود سدرہ اقبال میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی بے وقوفیاں عوام کو سڑکوں پر لے آئی ہیں، کوئی بھی تحریک طاقت سے نہیں کچلی جاسکتی، پاک فوج کبھی عوام پر گولی نہیں چلاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے احتجاج سے فائدہ عزیربلوچ کیس سے پریشان ہونیوالوں کو ہوا ہے،پی آئی اے کے احتجاج سے اب عزیر کا معاملہ ٹھپ ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن کے مینار تعمیر کرچکے ہیں، ایسا لگتاہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ہونے والی ہے اور یہ لوگ عاصم کی طرح عزیر کا معاملہ بھی خراب کریں گے۔