پی آئی اے کی نجکاری ظالمانہ فیصلہ ہے،سراج الحق

شائع 04 فروری 2016 08:09am

siraj-ho-apna

پشاور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پی آئی اے کی نجکاری ظالمانہ فیصلہ ہے،سپریم کورٹ ملازمین کی ہلاکت کا نوٹس لے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پی آئی اے بلڈنگ پشاور کینٹ میں نجکاری کے خلاف احتجاج میں شریک ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے میں پہنچے ،میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی احتجاج کرنے والے ملاز مین کے ساتھ کھڑی ہے،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،سپریم کورٹ ملازمین کی ہلاکت کا نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری مسائل کا حل نہیں،حکومت فیصلہ واپس لے،چھ فروری کو احتجاج تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے،سراج الحق نے مزید کہا کہ پی آئی اے پاکستان کی شناخت ہے جس کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔