دہشتگردوں کا کوئی مذہب،فرقہ یا ملک نہیں ہے،آرمی چیف
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، دہشتگردی کا بین الاقوامی مسئلہ ہے ،اس کا کوئی مذہب،فرقہ یا ملک نہیں۔آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں انسداد دہشتگردی کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا،انہوں نے پاک سری لنکا مالدیپ سہ ملکی مشقوں کا جائزہ لیا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہائیوں سے دہشتگردی کا شکارہے،انسداددہشتگردی کی جنگ میں پاکستانی قوم اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب،فرقہ یا ملک نہیں ہے، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔