قائد حزب اختلاف کی وزیراعظم پر تنقید مناسب نہیں،راناثناء اللہ
لاہور:پنجاب کے وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو سیاسی بھرتیوں کی ایکسچینج نہیں بنانا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی وزیراعظم پر تنقید مناسب نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کی وزیراعظم پر تنقید مناسب نہیں۔اگر اپوزیشن لیڈر ہی ایسا ہوگا تو پارلیمنٹ کا معیار کیا رہ جائے گا۔
راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کروائیں وہی لوگ احتجاجیوں کے حمایتی بنے بیٹھے ہیں۔پی آئی اے کو دس کروڑ سے زیادہ روزانہ کا نقصان ہورہا ہے۔ملازمین ادارے کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کا پہیہ چلتا نہیں دیکھ سکتے۔وہ کنٹینر پر چڑھ کر صرف پروپگینڈا کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں۔ہر ترقیاتی منصوبے کے خلاف احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔