زیارت: برفباری کے بعد سردی میں اضافہ
زیارت:زیارت میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، گیس پریشر میں کمی سے عوام کی مشکلات دگنی ہوگئی۔
زیارت میں شدید برفباری کے بعد موسم تبدیل ہوگیا اور وادی میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،ایک جہاں لوگ جہاں انجوائے کر رہے ہیں تو دوسری طرف گیس پریشر کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی سے تو ہمیں پریشانی ہورہی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے گیس پریشر میں کمی نے بھی ہماری زندگی اجیرن کردی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے شہر میں گیس پریشر کو بڑھایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔