معروف اسٹیج اداکارہ کی بہن بااثر افراد کا نشانہ بن گئی

شائع 26 جون 2018 06:48am

sss

لاہور: معروف اسٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن فضا بٹ کو شباب چوک کے قریب بااثر افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شیزا اور فضا بٹ پرفارمنس کے بعد گھر واپس جارہی تھیں کہ شیزہ بٹ کے مبینہ دوست اصغر گجر نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ وحدت کالونی کے علاقے شباب چوک کے قریب گاڑی کو روکا۔

اپنی بہن کو کسی مبینہ نقصان سے بچانے کے لئے جب فضا گاڑی سے اتریں تو اصغر گجر اور اس کے بیٹوں نے مل کر فضا بٹ پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

واقعے کے بعد ایس ایچ او وحدت کالونی نے ملزمان کو اپنا دوست کہہ کر کسی بھی طرح کی کارروائی سے انکار کردیا جبکہ شیزہ نے ملزمان سے پیسے بٹور کر صلح کرلی۔

تاہم تشدد کا نشانہ بننے والی فضا بٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔