عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں ،دانیال عزیز

شائع 10 فروری 2016 05:00am

daniyal-aziz0000000000

مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، وہ گھوڑا ،اسپتال اور گھر کے معاملے میں بھی یو ٹرن لے چکے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک طرف افتخار چوہدری کی عدالت کے ججوں کو شرم ناک کہہ کر معافی مانگتے ہیں اور دوسری طرف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے تسلیم کرتے ہیں اور پھر عدالتوں کو مانتے ہیں تو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مسترد کر دیتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جیسے خسارے میں چلنے والے اداروں کا حل نہ نکالا گیا تو چھ سو ارب روپے کا خسارہ ہر سال ہو گا، یہ سرکاری ادارے کئی سال سے خسارے میں ہیں اور ان کی وجہ سے تعلیم اور صحت کے لئے فنڈز نہیں بچتے۔