کراچی :سرکاری اسکولوں کی حالت دگرگوں
کراچی :سندھ حکومت سرکاری اسکولوں کی بحالی کے دعوے تو کرتی ہے تاہم یہ دعوے حقیقت کے قطعی منافی ہیں۔کہتے ہیں غربت تعلیم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، مگر کراچی کے مصروف علاقے نارتھ کراچی کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے غریب بچوں کے اسکول جانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ اسکول کے اطراف پھیلا گندا پانی اور کچرے کے انبار ہیں۔
سالانہ امتحانات قریب ہونے کے باوجود اس سرکاری اسکول طلبہ کی بڑی تعداد غیر حاضر ہے۔ آنے والے کچھ ہی بچے یونیفارم میں ہیں۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی بار ارباب اختیار سے رابطہ کیا ، مگر کسی نے ایک نا سنی ، گندے پانی اور کچرے کے انبار کے باعث کئی بچے بیمار پڑے ہیں۔
اسکول انتظامیہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے اطراف صفائی کے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ حصول علم کے لیے آنے والے طلبہ تعلیم جاری رکھ سکیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔