آج ہم عبادگاہوں پرمحافظ کھڑے کرتے ہیں،پرویز رشید
اسلام آباد:پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس نے داعش کو خارجی گروہ قرار دے دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آئین پاکستان سے متصادم تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔
پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں مفتی اعظم فلسطین محمد احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سلام کو دنیا میں سلامتی اور امن کا مذہب سمجھا جاتا تھا۔ مسلمان امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ آج ہم عبادگاہوں پرمحافظ کھڑے کرتے ہیں۔ سب کو شرکے خلاف علم بلند کرنا چاہیے۔
علامہ طاہر اشرفی نے اعلامیہ پڑھتے ہوئے بتایا کہ اْمتِ مسلمہ کو نظریاتی اور فکری اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ اعلامیہ میں داعش کو خارجی گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام امن سلامتی اور محبت کا دین ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئینِ پاکستان سے متصادم تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جایے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قومی کی سلامتی۔ پاک فوج کی کامیابی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے دعا بھی کی گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔