جھانوی کپور ریمپ ڈیبیو: ایک جھلک سے لاکھوں دھڑکنیں رُک گئیں

شائع 25 اگست 2018 11:05am

jhanvi

حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والی بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے گزشتہ دنوں ہی فلم 'دھڑک' کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے اور اب کروڑوں دلوں پر راج کررہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے ایک برانڈ کے فیشن ویک کے دوران ریمپ پر ڈیبیو کیا جہاں موجود لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا اور وہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

جھانوی کپور نے گلابی اور نیلا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو ان پر خوب جچا۔ انہوں نے ریمپ پر خاصے پراعتماد اور اسٹائلش طریقے سے واک کیا۔

بعد ازاں جھانوی نے اپنے اسٹائل کے انتخاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ انداز اپنی مرحوم والدہ سے سیکھا ہے۔

ریمپ پر کی گئی واک کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔۔