پنجاب اسمبلی کےاراکین کی تنخواہوں میں اضافہ

اپ ڈیٹ 13 فروری 2016 05:54am

pun-asemb-arakin

لاہور:پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ایک سو دس فیصد اضافہ کردیا گیا،، ہر رکن کو مہینے کے آخر میں اب چالیس کی بجائے پچاسی ہزار روپے ملیں گے۔ مگر اراکین کہتے ہیں عوامی نمائندگان کیلئے یہ تو کچھ بھی نہیں،تنخواہ اور بڑھانی چاہیے۔

حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ تنخواہوں کے معاملے میں آخر کار مک مکا کرہی لیا،، اب سے اراکین اسمبلی کی تنخواہ چالیس سے بڑھ کر پچاسی ہزار تک پہنچ گئی اور اگر الاوٴنسز بھی شامل کرلیے جائیں تو کم از کم ایک لاکھ پچیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں اراکین کی خوشی تو قابل دید رہی کسی نے پارٹی کا پلان بنایا ہے مگر کوئی مزید اضافے کا منتظر ہے۔

چونکہ حکومت اور اپوزیشن اراکین کا اتفاق رائے ہونا بھی ممکن نہیں، اسی لیے تنخواہوں میں اضافے پر بھی ایک دوسرے پر طنز کا سلسلہ جاری ہی رہا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین سے مشاورت کے بعد عوامی نمائندگان کی تنخواہوں میں ایک سو دس فیصد اضافہ کیا ہے۔