پریا پرکاش کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2018 04:42pm

priya

کچھ عرصہ قبل انوکھے انداز میں آنکھ مارکر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش واریئر ایک بار پھر منظر عام پر آگئیں۔ اس بار ان کی کچھ بے حد خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں اور اس ویڈیو کی طرح ان تصاویر کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا پرکاش واریئر کی ملیالم فلم 'اورُو آدھار لَو' کو آج بھارت میں ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار عمر لولو ہیں۔

پریا پرکاش واریئر آج کل کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک مقامی میگزین کے کَور پیج کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریا پرکاش نے اپنے گھنگرالے خوبصورت بالوں کو سیدھا کروالیا ہے، جس کے باعث وہ پہلے کی نسبت زیادہ دلکش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

ذیل میں دی گئی تصاویر آپ بھی ملاحظہ کریں۔۔۔