تصویر کا مذاق بنتا دیکھ کر انوشکا خود ہنس پڑیں
فلم 'سوئی دھاگہ' کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما کے چہرے کے تاثرات کا خوب مذاق اڑایا، تاہم انوشکا شرما اپنا مذاق بنتا دیکھ کر خود بھی ہنس پڑیں۔
بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم 'سوئی دھاگہ' میں روتے چہرے کی وجہ سے خاصی ٹرول کا شکار ہوئیں اور صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق بنایا رہا ہے۔
اس حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنتا دیکھ کر مجھے خود بھی ہنسی آگئی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تصویریں دیکھ کر لوگوں کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے، ان کے چہرے کے تاثرات کا مذاق بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم کا ٹریلر لوگوں کو پسند آیا ہے۔
یاد رہے انوشکا شرما اور ورون دھون کی نئی آنے والی فلم 'سوئی دھاگہ' 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
انوشکا شرما پر بنائے گئے کچھ میمز ملاحظہ کریں۔۔۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔