ملک میں داعش کا منظم نیٹ ورک نہیں،احسن اقبال
لاہور:وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں ہے۔دوہزار سولہ کا پاکستان دوہزار تیرہ کے پاکستان سے کئی گنا بہتر ہے۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام انتہا پسندی کے رجحا ن پر یقین نہیں رکھتے۔اگر کچھ لوگ نظریات رکھتے ہیں تو انکو پنپنے کا موقع نہیں دینگے۔داعش کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں کسی قسم کا منظم نیٹ ورک موجو نہیں ہے۔
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور اور قطر کیساتھ ایل این جی معائدے سے ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوہزار سولہ کا پاکستان دوہزار تیرہ کے پاکستان سے کئی بہتر ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ قومی اداروں کو بحال کیا جائے،وہ چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔