کپل شرما کابینگلورآشرم میں علاج جاری

شائع 25 ستمبر 2018 09:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مشہور کامیڈین کپل شرما کو ان کے مداح شدت سے یاد کررہےہیں۔ اسکرین پر واپسی کے متعلق کوئی بھی خبر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دیتی ہے۔

اسٹار کامیڈین پچھلے کئی مہینوں سےتنازعات میں گھِرے ہوئے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں۔ لیکن فی الحال وہ اپنی صحت کے متعلق محتاط ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ آج کل بینگلور میں ڈیٹاکس پروگرام پر ہیں اور اسکرین پرواپسی کیلئے پر تول رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل نے آج کل شراب نوشی چھوڑی ہوئی ہے اور انہیں 15کلو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ 28اکتوپر کو ممبئی واپس لوٹیں گے اور اپنے شو کی تیاری شروع کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ناول سے متاثر ہوکر کپل آشرم گئے۔

کپل گزشتہ برس بھی اس آشرم گئے تھے لیکن علاج ادھورا چھوڑ آئے تھے اور دوبارہ شراب نوشی شروع کردی تھی۔

کپل نے بینگلوکے آشرم سے فلمائی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے رواں برس کی ابتداء میں کپل نے فیملی ٹائم ود کپل شرما کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کی تھی۔ تاہم، وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور آف ایئر کردیا گیا۔

شلپا شندے، سُگھندا مشرا، کرشنا ابھیشک، بھارتی سنگھ، سنیل گروور، کِکو شردھا، علی اصغر سمیت کئی ٹیلی ویژن سلیبریٹیز کے کپل شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کی صحت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

Zee News بشکریہ