آزاد کشمیر:پی پی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم

شائع 13 فروری 2016 04:23pm

azadkashmir_imagee

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کی وجہ سیاسی تناو¿ میں اضافہ ہے، تئیس جون کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے دونوں جماعتیں سردھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔

آزاد کشمیر میں آج کل سیاسی دنگل سجا ہوا ہے اور اس کی وجہ تئیس جون کو ہونے والے انتخابات ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان نکیال میں ہونے والا تصادم بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

سندھ سے شروع ہونےوالی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان خلش آزاد کشمیر کے انتخابات کی تیاریوں میں واضح نظر آرہی ہے،دونوں جانب سے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان اشتعال انگیز بیانات سے باعث آزاد کمشیر کا سیاسی درجہ حرات بھی بڑھ گیا ہے۔نکیال میں ہونےوالے تصادم کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔