اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات، دوسرے مرحلےکی تیاریاں مکمل

اپ ڈیٹ 14 فروری 2016 10:47am

ajsd

اسلام آباد:اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئراور ڈپٹی میئرکے لئے انتخاب کل ہوں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئراورڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ پولنگ جناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں ہوگی۔پولنگ کل صبح نوسے شام پانچ بجے تک ہو گی اورانتخابات میں کل ستترمنتخب ممبران ووٹ ڈال سکیں گے۔مسلم لیگ ن کے شیخ عنصرمیئر،،چودہری رفعت،ذیشان شاہ اوراعظم خان ڈپٹی میئرکا الیکشن لڑ یں گے۔جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے راجہ خرم نوازمیئر،علی اعوان، فوزیہ ارشد اورراجہ ذوالقرنین ڈپٹی میئرکے امیدوارہوں گے۔