ایسے نشان والا تربوز کبھی نہ کھائیں، فوراً پھینک دیں

شائع 28 ستمبر 2018 05:58pm

watermellon

تربوز ایک ایسا پھل ہے جو پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے سب سے زیادہ معاون و مددگار سمجھا جاتا ہے۔ تربوز کا تقریباً 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، یہ کھانے میں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ موسم گرما میں گرمی کا توڑ بھی سمجھا جاتا ہے۔

موسم گرما میں تربوز باآسانی دستیاب ہوتا ہے، اس میں موجود کیلوریز وزن کو گھٹانے میں بھی خاصی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ یہ پھل نظامِ انہضام کو تقویت بخشتے ہوئے صحت مند زندگی گزارنے میں بہت مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں کے ذریعے کینسر جیسے مہلک مرض کی روک تھام بھی ممکن ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کبھی کبھی تربوز کھانا نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

اگر آپ تربوز کو کاٹیں اور اس میں اس طرح کا نشان نمایاں ہو تو اسے کبھی نہ کھائیں بلکہ اسے فوراً پھینک دیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نشان والے تربوزوں کو مصنوعی طریقے سے تیار کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

صحت کے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر انسان اس نشان والے تربوز کا استعمال کرے تو اعصابی مسائل کا شکار بن سکتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں ٹیومر بھی جنم لے سکتے ہیں۔

تو اگلی مرتبہ آپ جب بھی تربوز کھانے کا ارادہ کریں تو کاٹتے وقت صحیح سے دیکھ لیں کہ کہیں اس میں بھی یہ نشان موجود نہ ہو۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرلیں۔