چمن: سبزی فروشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی

شائع 14 فروری 2016 09:47am

fire

چمن:چمن میں مال روڈ پر ویگن اسٹینڈ کے قریب سبزی فروشوں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی، متعدد جھگیاں جل کرخاکستر ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چمن میں مال روڈ پر واقع ویگن اسٹینڈ کے قریب قائم سبزی فروشوں کی جھگیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث سبزی فروشوں کی درجنوں جھگیاں اور وہاں رکھی سبزیاں جل کرخاکستر ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے، فائر بریگیڈ کا عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کی تاہم ناکافی سہولیات ہونے کے باعث آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوگیا۔

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ بڑے پیمانے پر نقصان کے باعث سبزی فروشوں نے مال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کوٹریفک کے لیے بند کردیا۔