وزیراعظم آزاد کشمیر کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیرنے نکیال واقعہ کے خلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں الیکشن ملتوی کرانے کی ہرسازش کوناکام بنا دیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے کوٹلی میں نکیال واقعہ کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا آزاد کشمیرکے پْرامن ماحول کوتباہ کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے جیالے اورعوام کارکنوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کریں،انہوں نے آزاد کشمیر میں کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے کی ہرسازش ناکام بنا دیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔