مردان میں گیس لیکج سے گھر میں آگ لگ گئی

شائع 15 فروری 2016 05:13am

558222cad081e

مردان : شیخ ملتون ٹاون کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، چار افراد جھلس کر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاو¿ن میں مکان میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور دو مزدور شدید زخمی ہوگئے، مکان میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی۔

فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ پانچوں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے جو کہ مزدوری کیلئے مردان میں رہائش پزیر تھے۔