ملک بھرمیں پولیو مہم کاآغازہوگیا

شائع 15 فروری 2016 07:52am

polio000000000

کراچی :ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ،لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے اہلکار بھی ہمراہ ہونگے۔ کراچی میں گورنر سندھ نے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا گورنرسندھ ڈاکتر عشرت العباد نے کمشنرکراچی آصف حیدرشاہ کے ہمراہ ہلال  احمراسپتال میں بچوں کوپولیوسے بچاو کے قطرے پلا کرمہم کا آغاز کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا والدین پولیوسے بچاو کے قطرے پلانے میں ٹیموں سے تعاون کریں۔

کمشنرکراچی آصف حیدرشاہ نے بتایا مہم کے دوران کراچی میں اکیس لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عالمی ادارہ صحت نے مئی تک پولیوکے خاتمے کا ہدف دیا ہے۔

اندرون سندھ بھی مختلف اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جارہے ہیں پنجاب کے سات حساس اضلاع میں بھی انسدادپولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔

بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں سولہ لاکھ چھپن ہزار چار سو اکیاسی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے تیرا اضلاع اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو رضا کار ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے ایف سی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔