وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا،شہباز شریف کہتے ہیں کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے صوبہ بھر میں جعلی ادویات کا خاتمہ ہوجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہمیں قابل اعتبار ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا انتظام میسر آگیا ہے ۔
لیبارٹری کا عملہ برطانیہ سے تربیت یافتہ ہے،انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کا مسئلہ سامنے آیا،وفاق کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو درست قرار دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو صوبہ بھر میں وسعت دی جائیگی،خوشی کے لمحات میں اپنا بے لاگ احتساب بھی کرنا چاہئیے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔