بے نظیربھٹویونیورسٹی :کرپشن کےخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات

شائع 15 فروری 2016 11:43am

fia

شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی لیاری میں کرپشن کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکردیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پرخلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں۔خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف گورنرسندھ نے بھی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کے احکامات کو نظر اندازکردیا گیا۔یونیورسٹی کے اکاوٴنٹ عبدالرشید ملاح نے ملازمت کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے ۔ وائس چانسلرڈاکٹراختربلوچ کا کہنا ہے کہ عبدالرشید ملاح سمیت خلاف ضابطہ ہونے والی تقرریوں کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے۔