فیصل آباد:چار سالہ بچی کیخلاف مقدمہ

شائع 15 فروری 2016 01:51pm

jail_image

فیصل آباد:فیصل آباد میں پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے، چار سالہ بچی کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا تاہم عدالت نے بچی کیخلاف درج مقدمہ موخر قرار دیدیا۔

فیصل آباد میں جھنگ بازار پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے علی ہاو¿سنگ کالونی کے رہائشی بشارت کی چار سالہ بچی کیخلاف لڑائی جھگڑے اور چوری کا مقدمہ درج کرلیا،جس پر بچی کے والدین ضمانت کے حصول کیلئے مقامی عدالت پہنچ گئے۔

کم سن بچی کے والد بشارت کا کہنا تھا کہ مخالفین نے اسے،اسکی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جھنگ بازار پولیس سے مل کر الٹا ان کیخلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا۔مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج رانا شوکت نے بچی کو دیکھتے ہی چوری اور لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر درج مقدمہ موخر کر دیا۔