گوجرانوالہ: فیکٹری میں آتشزدگی سے سامان خاکستر
گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے سوئی گیس روڈ پر واقعہ پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فیکٹری بند ہونے کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں موجود مشینری سمیت کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔