کراچی: مبینہ سہولت کار پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی:کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے القاعدہ برصغیر کے مبینہ سہولت کار کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پریڈی پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈینٹسٹ ڈاکٹر عثمان خان کو لائنز ایریا سے گرفتار کیا تھا۔پیر کو پولیس کے چار اہلکار ڈاکٹر عثمان کو موبائل میں سندھ ہائی کورٹ لائے جہاں ملزم کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے ملزم کے چودہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے پانچ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔