پاک سعودیہ:دفاعی تعاون کئی دہائیوں پرمحیط
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے، باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اور سخت تربیتی مشقیں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی معاہدے کے تحت ایک چھوٹادفاعی دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے ۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شعبے میں کئی دہائیوں سے آپس میں تعاون کررہے ہیں باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اورتربیتی مشقیں شامل ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے دونوں ملکوں کے تربیت دینے والے افسران ایک دوسرے کے ملک میں جاتے ہیں،اسی لئے پاکستان سعودی عرب میں دہشتگردی کیخلاف کثیرملکی فوجی مشقوں میں شریک ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔