کراچی: ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق
کراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ ٹرک اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون نمبر دو میں دو بے قابو گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ ہولناک حادثے میں چار افراد موت کا نوالہ بن گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب سے واپس آنے والے باراتیوں سے بھری کوسٹر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ جبکہ موقع ملتے ہی ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے بھاگ نکلا۔
حادثے کے فوراً بعد ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ سکینہ،تیس سالہ نذیر،رضوان اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔