کرپٹ لوگوں کی دم پر میرا پاوں ہے ،چوہدر ی نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے میرا پاو¿ں کس کی دم پر آتا ہے جنکی دم پر میرا پاو¿ں آتا ہے انہیں بھی اسکا علم ہے۔
چوہدری نثار نے نیوز کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کہ پیپلزپارٹی والوں کو کیوں شک ہوا کہ میں نے انکے حوالے سے بات کی کرپشن اور زیادتی کرنے والوں کی دم پر میرا پاو¿ں آتا ہے جنکی دم پر میرا پاو¿ں آتا ہے انہیں بھی اسکا علم ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا نام وہی لوگ استعمال کررہے ہیں جو پہلے سے ہی دہشتگردی کررہے ہیںمیں نے بار بار کہا ہے کہ داعش ایک عرب تنظیم ہے جو شمالی افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش کا وجود پاکستان میں ثابت کرنے پر ہم کیوں سرگرم ہیں؟
چوہدری نثا رکاکہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع نہ لیناآرمی چیف کا اپنا فیصلہ ہے، آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کا جب وقت آئے گا تو بات کریں گے اور آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پرہوگی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ اگر مولان عبدالعزیز نے قانون توڑا تو ان کے خلاف کا روائی ہوگی میں نے کب کہا کہ مولانا کیخلاف ایف آئی آر نہیں ہے،مولانا کیخلاف ایسے کیسز تھے کہ پھانسی ہوسکتی تھی، سینیٹ میں پوچھوں گا کہ پچھلے دور حکومت میں کیوں کارروائی نہیں کی۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ کے معاملے پر جے آئی ٹی کی کئی میٹنگز ہوچکی ہیں، یہ قانونی اور عدالتی کارروائی ہے، بطور وزیرداخلہ اظہار خیال نہیں کرسکتا، چند دنوں میں بھارت کو آگاہ کریں گے کہ اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بھارت کا دورہ کرےگی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔