لاہور میں جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح

شائع 16 فروری 2016 05:55pm

lahore

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور استنبول کے مئیر ڈاکٹر قادر توپباش نے لاہور میں جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیا۔

پنجاب کے دو روزہ پر آئے استنبول کے مئیر ڈاکٹر قادر توپباش اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میئر استنبول اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریڈیو کیب بھی چلائی۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لاہور میں سو گاڑیاں چلائی جائیں گی جن کی تعداد آئندہ چند برس میں ہزاروں تک پہنچ جائے گی۔