کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن ،10 افراد گرفتار
کراچی:کراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گلبہار میں شہریوں نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گزری میں پی اینڈ ٹی کالونی میں سرچ آپریشن کیا اور آپریش کے دوران پولیس نے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، ادھرناظم آباد کے علاقے گلبہار میں شہریو ں نے دو ڈاکو پکڑ لیے اور خوب درگت بنانے کے بعد دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو گلبہار میں ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ لوگوں نے پکڑ لیا، دوسری جانب گڈاپ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے پندرہہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔