پنجاب:انسداد پولیومہم آخری روزمیں داخل
لاہور:پنجاب کے آٹھ حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم آخری روز میں داخل ہوگئی ،پانچ سال سے کم عمر تئیس لاکھ بچوں کو مرض سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے آٹھ حساس اضلاع میں سہ روزہ انسدادپولیو مہم آخری روز بھی جاری ہے،،مہم کے دوران لاہور،ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفڑگڑھ،راجن پور،رحیم یار خان،بہاولپور اور راولپنڈی کے اکیاون لاکھ بچوں کو مرض سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
دو روز کے دوران پندرہ لاکھ بچوں کو مرض سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے جبکہ پینتیس ہزار ایک سو اکیاسی بچے محروم رہے اورنو سو تیرہ والدین نے انکار کیا،صوبے کے آٹھ اضلاع میں تئیس لاکھ چھ سو بارہ بچوں کو آخری روز مرض سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جارہے ہیں پندرہ ہزار ٹیمیں گھر گھر جاکر،سرکاری اسپتالوں اور داخلی وخارجی راستوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔