لاہور:ٹرک رکشہ پرالٹ گیا،3 افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 17 فروری 2016 11:03am

dead-ho-jae-ta

لاہور:لاہور کے علاقے بند روڈ پر نمک سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر رکشہ پر الٹ گیا،حادثے میں دو خواتین اور بچی جاں بحق ہوگئی،جبکہ ایک زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ پر گلشن راوی کے قریب نمک سے بھرا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر مسافر رکشہ پر الٹ گیا،جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچی ٹرک تلے دب گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے ٹرک کے نیچے سے دو خواتین اور آٹھ سالہ بچی زینب شاہد کی لاشیں نکال لیں جبکہ پینتیس سالہ خاتون انیلا زاہد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے باعث بند روڈ پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا۔