نواز شریف کیخلاف مقدمات دوبارہ کھولے جارہے ہیں ،رانا ثناءاللہ
لاہور :وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی،نیب کو دوسروں کو خوش کرنے کیلئے پنجاب میں کارروائیاں نہیں کرنے دینگے ، وزیراعظم نے معاملات کی درستگی کی طرف اشارہ کیا ، پیپلزپارٹی ڈنڈے سے سر بھی پھاڑ دے تو کچھ نہیں کہیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اگر نیب سندھ میں کسی کیخلاف کارروائی کر رہی ہے تو پنجاب میں پرانے مقدمات کھول کر حساب برابر کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ،نیب قوانین کے مطابق کام کرے تو بہتر ہے،نوے روز تک کسی کو حراست میں رکھ کر کرپشن ثابت نہ کرنا انصاف نہیں۔اگر کوئی اپنے گھر کو جانیوالی سڑک بنا لیتا ہے تو اس میں کون سی کرپشن ہے،وزیراعظم نوازشریف کیخلاف سن دوہزار میں بنائے جانیوالے مقدمات دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کی کہانیاں ان کے اپنے دور میں آنا شروع ہوگئی تھیں،موجودہ حکومت نے کسی کیخلاف کرپشن کا کوئی نیا مقدمہ قائم نہیں کیا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی حکومت کو دھمکیاں صرف دکھاوے کی ہیں۔پیپلز پارٹی متضاد بیانات کے زریعے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ داعش کے نام سے پنجاب میں کوئی منظم گروپ کام نہیں کر رہا،دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ضرورت پڑی تو رینجرز کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔