آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عشرت العباد
کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج رینجرز کی کارکردگی کے باعث شہر کے حالات بہتر ہوئے ہیں، آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی آپریشن پر رینجرز کارکردگی کو سراہاہے۔عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سے بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی وراداتیں ختم ہو گئی ہیں، رینجرز نے بہت اچھا کام کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران لوگوں کو شکایات رہیں لیکن اب حالات میں بہتری آئی ہے۔گورنر سندھ کے ہمراہ صوبائی مشیر اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔