پنجاب:انسدادپولیومہم کاایک روز بڑھا دیا گیا
لاہور:پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا ایک روز بڑھا دیا گیا،سکیورٹی وجوہات کے باعث ڈی جی خان میں روکی جانے والی مہم بھی آج دوبارہ شروع کردی جائے گی۔تاہم تین روز کے دوران تین لاکھ سے زائد بچے مہم سے محروم رہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ننھے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے نجات دلانے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے،قومی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایات کے مطابق صوبے کے آٹھ حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم اب چوتھے روز بھی جاری رہے گی۔جبکہ ڈیرہ گازی خان میں سکیورٹی وجوہات کے باعث روکی جانیوالی مہم آج محکمہ صحت کی یقین دہانی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بعد شروع کردی گئی ہے۔
مہم کے دوران لاہور،ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفڑگڑھ،راجن پور،رحیم یار خان،بہاولپور اور راولپنڈی کے اکیاون لاکھ بچوں کو مرض سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،تین روز کے دوران اٹھارہلاکھ بچوں کو مرض سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے جبکہ تین لاکھ پچانوے ہزارایک سو تیرہبچے قطرے پینے سے تاحال محروم ہی رہے۔
ترجمان کے مطابق آخری روز پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ہر بچے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ،تاہم آٹھ اضلاع میں پندرہ ہزارٹیمیں گھر گھر جاکر،سرکاری ہسپتالوں اورداخلی وخارجی راستوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔