کراچی:گاڑی کی ٹکر سے چھ سالہ بچی زخمی

شائع 18 فروری 2016 12:46pm

kchi

کراچی:کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں گاڑی کی ٹکر سے چھ سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ایس ایس پی جاوید جسکانی نے میڈیا کو بچی کی ہلاکت کی خبرجاری کی۔غلط اطلاع کی پاداش میں ایس ایچ اوشاہراہ فیصل کو معطل کردیا گیا ۔

گلستان جوہربلاک انیس میں پراڈو جیپ کی ٹکرسے چھ سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ڈرائیورنے موقع سے فرارہونے کی کوشش کی توشہریوں نے تعاقب کرکے گاڑی کوراشد منہاس روڈ پرملینیم مال کے قریب روک لیا۔مشتعل افراد نے ڈرائیورکو تشدد کا نشانہ بنایا اورگاڑی کوآگ لگادی جس کے باعث گاڑی مکمل طورپرجل کرخاکسترہوگئی۔پولیس ڈرائیورحماد ولد امیربخش کوشہریوں سے چھڑاکرتھانے لے گئی۔

دوسری طرف ایس ایس پی جاوید جسکانی کی جانب سے میڈیا کو حادثے میں زخمی بچی کی ہلاکت کی خبرجاری کردی گئی۔آج نیوزکی جانب سے نجی اسپتال میں رابطہ کئے جانے پرپتا چلا کہ بچی زندہ ہے اوراس کی حالت خطرے باہر ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے کان پرتین ٹانکے لگائے گئے ہیں۔غلط خبردینے کی پاداش میں ایس ایچ اوشاہراہ فیصل محمد خان لودھی کو معطل کردیا گیا۔