ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

شائع 18 فروری 2016 05:18pm

biulal

کراچی:ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں منظم جرائم کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

رینجرزہیڈکوارٹرمیں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال کی زیرصدارت اجلاس میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور بینک ڈکیتیوں سمیت دیگرمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسروقہ سامان کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کی نگرانی کی جائے۔ ڈی جی رینجرزنے ہدایت کی کہ مسروقہ سامان کی خریدوفروخت میں ملوث عناصرکوقانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

اجلاس میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، زونل ڈی آئی جیز اوررینجرز کے سیکٹرکمانڈرزسمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔