سوات: بچوں کی لڑائی میں فائرنگ، چار افراد جاں بحق

شائع 18 فروری 2016 05:48pm

swaat

سوات:سوات کے علاقے بلوگرام میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے بلو گرام میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑ پڑے۔اسی دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں بہن اور تین بھائی شامل ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔